Categories
Breaking news

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے چار دور مکمل ہوگئے

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے چار دور مکمل ہوگئے

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے چار دور مکمل ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا کچھ دیر بعد واشنگٹن میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے تکنیکی سطح پر بات چیت آئندہ ہفتے شروع کرے گا، اسٹاف سطح پر مذاکرات مکمل کرنے کے لیے آئی ایم ایف وسطِ مئی میں مشن پاکستان بھیجے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ایک سال بڑھانے کی درخواست کی ہے جس پر آئی ایم ایف پروگرام کی ایک سال کے لیے توسیع کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت کی فیول، تیل، بجلی پر سبسڈی واپس لی جائے گی، مشن کے پاکستان آنے سے پہلے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.