
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کے ایکسپو سینٹر کراچی میں انعقاد کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستے بند رکھے جائیں گے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق شارعِ فیصل نرسری سے کار ساز روڈ پر آنے والے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ڈرائیور حضرات کارساز سے ڈرگ روڈ شارعِ فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیئم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں اور اسی طرح ایئر پورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
کراچی: 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد، وزیراعظم افتتاح کریں گے
کراچی ایکسپو سنٹر میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ملینیئم راشد منہاس روڈ سے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نیپا، عسکری فور، ڈرگ روڈ سے شارع فیصل یا ملینیئم، نیپا سے صفورا یا گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا صفورہ، نیپا، بائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیئم، ڈرگ روڈ سے شارعِ فیصل کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
پی پی چورنگی سے نیپا تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
شارعِ قائدین سے مزارِ قائد یا خداداد کالونی فلائی اوور ریمپ سے بائیں جانب صدر اور اسی طرح گرومندر چورنگی، پی پی چورنگی سے دائیں جانب صدر یا عائشہ عزیز چورنگی سے دائیں جانب شارعِ قائدین کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ پر اندرونی علاقے سے آنے والے ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی، اس ٹریفک کو پی پی چورنگی سے شارعِ قائدین کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
سر شاہ سلیما ن روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب کریم آباد یا دائیں جانب ڈاک خانہ، تین ہٹی کی جانب جا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ کی دونوں اطرف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی، تاہم لیاقت آباد، غریب آباد اور حسن اسکوائر سے شارعِ فیصل جانے کے لیے ٹریفک کو حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ بیت المکرم سے یوٹرن لے کر براستہ جعفری آپٹکس، الراعی ایونیو، کے ڈی اے اسکیم، اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینیئم جا سکتے ہیں یا یونیورسٹی روڈ سے نیپا اور راشد منہاس، ڈرگ روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔
متبادل راستے
دورانِ نمائش سر شاہ سلیمان روڈ (دونوں روڈ) مکمل طور پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، صرف اسٹیکر (اجازت نامے) کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہو گی۔

کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ، اسٹیڈیم برج کے نیچے سے سرشاہ سلیمان روڈ، ایکسپو سینٹر کی جانب صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجاز ت ہو گی۔
کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم برج سے کراچی ایکسپو سینٹر تک جا سکیں گی۔
کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ سے بغیر اسٹیکر کی گاڑیاں اسٹیڈیم سے دائیں جانب ڈالمیا اور بائیں جانب نیو ٹاؤن جا سکیں گی۔
کارساز حبیب ابراہیم رحمت اللّٰہ روڈ پر کسی بھی قسم کے ہیوی کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پارکنگ
ایکسپو سینٹر، نیشنل کوچنگ سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم صرف اسٹیکر کی حامل گاڑیاں مقررہ پارکنگ کے مقامات پر پارک ہوں گی۔
سر شاہ سلیمان روڈ، اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور دیگر مقامات پر کسی بھی قسم کی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں۔
حسن اسکوائر کے آس پاس کے رہائشیوں کیلئے ہدایات
سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر تک عام ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
عوام درج ذیل راستوں کا انتخاب کریں:
صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ، یونیورسٹی روڈ سے نیپا یا بیت المکرم مسجد یو ٹرن ،جعفری آپٹکس ،الراعی ایونیو ، کے ڈی اے اسکیم، اسٹیڈیم کے عقب سے اسٹیڈیم روڈ اور کارساز یا ملینیئم جا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد یو ٹرن، یونیورسٹی، جیل، پی پی چورنگی یا شہیدِ ملت روڈ جایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یونیورسٹی روڈ، نیپا، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے بائیں جانب اسٹار گیٹ یا دائیں جانب کارساز وغیرہ جاسکتے ہیں۔
آغا خان اسپتال کے عقب اور اسی طرح سوک سینٹر کے عقب کا راستہ اختیار کریں۔
ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، درجِ بالا ہدایات پر عمل کریں، اپنی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑا نہ کریں، کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس رہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ارشد شریف قتل: تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی
پاکستانی ٹیم ارشد شریف کی متحدہ عرب امارات میں قیام گاہ کا دورہ کرے گی۔
-
کراچی: کورنگی 100 کوارٹرز میں نوجوان قتل
کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر 5سو کوارٹرز میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
-
امریکی سازشی بیانیے سے محض دستبرداری کافی نہیں، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازشی بیانیہ سے محض دستبرداری کافی نہیں۔
-
ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود
پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
-
عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
-
سردی کی آمد، بلاول بھٹو کی متاثرین سیلاب کی مدد کا کام تیز کرنے کی ہدایت
دیہی علاقوں میں سردی شروع ہورہی ہے، متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اور سندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے۔
-
سندھ: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں: علی زیدی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں۔
-
اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئیگا: بابر اعوان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئے گا۔
-
عمران خان حملے پر چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق آج اپنی درخواست جمع کرائی ہے، ہم چیف جسٹس سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔
-
مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا: اعظم سواتی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا۔
-
عمران خان نے سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا، شیری رحمٰن
وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا۔
-
نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا، کلین چٹ نہیں ملی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بھائی وزیرِ اعظم ہے اور سفارتی پاسپورٹ بھی مل چکا ہے مگر کلین چٹ نہیں ملی۔
-
عمران خان پر حملہ: PTI ارکانِ پارلیمان کی درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع
پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع کرا دیں۔
-
امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا
-
لانگ مارچ کیخلاف درخواست: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔