
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئین پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ گورنر پنجاب کا اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم آئین کے مطابق ہے۔
اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ نہیں رہینگے: ماہرِ قانون
ماہرِ قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اسپیکر اجلاس نہیں بلاتے اور پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ وزیرِ اعلیٰ نہیں رہیں گے اور ایک نیا وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔
پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی سے حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود جبکہ ن لیگ سے ملک احمد خان اور اویس لغاری دوڑ میں شامل ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازے آنے جانے والوں کیلئے بند
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازے آنے جانے والوں کے لیے بند کر دیے گئے۔
-
عورت کی کال کے جھانسے میں نہ آئیں، خود کو اغواء ہونے سے بچائیں، سندھ پولیس
سندھ پولیس کی جانب سے شہریوں کو اغواء ہونے سے بچانے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
-
فواد چوہدری نے جمعے کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی نفی کردی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے جمعے کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی نفی کردی۔
-
غیرمعمولی حالات میں توانائی بچت پروگرام وقت کاتقاضا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا ’توانائی بچت پروگرام‘ سے متعلق کہنا ہے کہ غیر معمولی حالات میں یہ اقدام وقت کاتقاضا ہے، توانائی بچت پروگرام پر مؤثر عملدرآمد سے قیمتی وسائل کی بچت ہوگی، پروگرام سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
-
پرویزالہٰی 4 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، رانا ثناء
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن 4 بجے کے بعد نیا ڈیکلیریشن جاری کر دیں گے ۔
-
توانائی کی بچت کیلئے مؤثر حکمتِ عملی بنائی ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیر برائے دفاع، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے، اپنے رہن سہن اور روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی لانےکی ضرورت ہے۔
-
آصف زرداری کو ایک دن میں دوسرا ریلیف مل گیا
-
سب جانتے ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، عبدالباسط
-
متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج
-
پی ٹی آئی قیادت نے کے پی اسمبلی کی تحلیل پنجاب کے ساتھ منسلک کردی
-
آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
-
اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف پولیس حرکت میں آ گئی: ڈی آئی جی ایسٹ
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ کورنگی، ایسٹ اور ملیر ڈسٹرکٹس میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی ہے۔
-
کراچی: فائرنگ کے 2 واقعات، ہیڈ کانسٹیبل شہید، SHO زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایس ایچ او میمن گوٹھ فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
-
چیف سیکریٹری پنجاب تبدیل
-
سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے
-
ملک کا ترقیاتی بجٹ سکڑ کر 550 ارب روپے ہو چکا ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں جب حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا