Categories
Breaking news

آئینی بحران پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست

آئینی بحران پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئینی بحران پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ بار کی طرف سے منصور اعوان ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، سپریم کورٹ بار نے درخواست آرٹیکل 184 تھری کے تحت داخل کی۔

سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں صدر، وفاق، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم جاری کرے، حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے دوران غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.