Categories
Breaking news

آئندہ ہفتے سے بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

Advertisement

ویکسین

حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 65 سال اور اس سے زائد عمر والے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65 سال اور زائد والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے، رجسٹرافراد کی کوروناویکسی نیشن مارچ میں شروع کردی جائے گی۔

خیال رہے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے ، سب سےزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں21121،پنجاب 4458 ، کے پی میں 691، اسلام آبادمیں274 ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ آزاد کشمیر 239، گلگت بلتستان 312 ہیلتھ ورکرز، بلوچستان میں 133 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوئی۔

Inshallah will be opening up registration next week for covid vaccination for those 65 years and above. The vaccination of those who register in this category will start in march

— Asad Umar (@Asad_Umar) February 10, 2021

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *