Categories
Breaking news

آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، نواز شریف کی فضل الرحمن کو بڑی یقین دہانی، اہم خبر جانیے

Advertisement
Advertisement

نواز شریف اور فضل الرحمن سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کیخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپوراپوزیشن کاکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ حکومت کیساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *