
کیبنٹ ڈویژن نے آئندہ سال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2023ء میں کُل 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 فروری 2023ء کو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 22 تا 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیاں، 29، 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں، 27 اور 28 جولائی کو عاشورہ محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی جبکہ 28 ستمبر کو عیدِ میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائد اعظم اور کرسمس جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔
کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 2023ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
نوٹیفکیشن کے مطابق 2023ء میں 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی، 2 جنوری، 22 مارچ، 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔
کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
خارجہ ماحول ٹھیک کرنے پر سراہنے کی بجائے تنقید کی جارہی ہے، قمر زمان کائرہ
عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، ان کے دور حکومت میں خارجہ تعلقات خراب ہوئے، قمر زمان کائرہ
-
عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا۔
-
کراچی: سپر ہائی وے پر رینجرز سے مقابلہ ، بدنام افغان ڈاکو مارا گیا
کراچی میں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران پاکستان رینجرز کی کارروائی میں بدنام افغان ڈاکو ہلاک ہو گیا، جبکہ1 شخص زخمی ہوا ہے۔
-
پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے ملزم نوید نے جھوٹ بولا: عمر سرفراز
مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آ گیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے جھوٹ بھی بولا۔
-
عمران خان پر حملہ کرنیوالے ایک سے زائد تھے: مصدق عباسی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زائد لوگ تھے، کتنے یہ بات سامنے آنا باقی ہے۔
-
پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری
کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے۔
-
کسی پاکستانی شہری پر یو اے ای کے ویزے کی پابندی نہیں: قونصل جنرل امارات
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراچی کے لیے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستان کے بیشتر شہروں میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے یو اے ای کے ویزے کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
-
ن لیگ ہمیشہ وعدہ خلافی کرتی ہے: کامل علی آغا
مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ وعدہ خلافی کرتی ہے۔
-
شوہر کی ٹرولنگ کرنے پر ریحام خان نے خاتون صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی۔
-
قیامِ پاکستان سے اب تک صدور، وزرائے اعظم کو ملے تحائف کی تفصیل، کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیامِ پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملے تحائف کی تفصیل دینے کی درخواست پر کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔
-
اعظم سواتی متنازع ٹویٹ کیس، ریاست کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس میں ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔
-
کراچی: پولیس مقابلے اور عوام کے تشدد سے 3 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقوں کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر میں فائرنگ، عوام کے تشدد اور پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
-
مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے: ملک احمد خان
مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔
-
کراچی، کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی میں بلدیہ، اتحاد ٹاؤن میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کا 3 ملزمان گاڑی پر پیچھا کر رہے تھے۔
-
گوادر پولیس کی ’حق دو تحریک‘ دھرنے کے خلاف کارروائی
رپورٹس کے مطابق پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے، پولیس کارروائی کے بعد لوگ اپنے گھروں سے نکل آئے ہیں۔