Categories
Breaking news

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، کراچی میں تیل سپلائی میں کمی آنے لگی

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، کراچی میں تیل سپلائی میں کمی آنے لگی

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب کیماڑی اور پورٹ قاسم سے کراچی میں تیل سپلائی میں کمی آنے لگی۔

یہ بات پیٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما شعیب خان جی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سپلائی کی مکمل صورتحال رات کو واضح ہوگی لیکن پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی نوٹس کی جارہی ہے۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق کراچی کے سوا ملک بھر میں سپلائی نارمل ہے جبکہ کراچی میں بھی سپلائی مکمل رکنے کا خدشہ نہیں ہے۔

ان کمپنیز کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات میں سے کچھ مطالبات مان جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *