Categories
Breaking news

آئسولیشن میں گزرا وقت مشکل ضرور تھا مگر اب گزر گیا: منصور رانا

قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں آئسولیشن میں گزرا وقت مشکل ضرور تھا مگر اب گزر گیا۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ہمارا اسکواڈ منگل کو کوئینز ٹاؤن روانہ ہورہا ہے۔ منصور رانا نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ نے لڑکوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کیلئے مختلف سیشنز کا اہتمام کیا، آئسولیشن کے دوران ہم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب بھلا کر اب مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے مربوط حکمت عملی تیارکی ہے۔منیجر قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی مختصر وقت میں بھرپور ٹریننگ سیشنز سے مستفید ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *