Categories
Breaking news

آئرش کمیونیٹی کی گیلک فٹ بال ٹیم کاتالونیا میں جوہر دکھائے گی

Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا مختلف الخیال اور متنوع تارکین وطن سے آباد ہے جو دنیا کے مختلف خطوں سے آئے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ساتھ اپنا رسم و رواج، تہوار اور کلچر بھی ساتھ لائے ہیں۔ اس کلچر میں کھیل بھی شامل ہے۔
باہر سے آنے والی ثقافت میں آئرش کمیونیٹی کی گیلک فٹ بال ٹیم (Gaelic football) سرفہرست ہے۔ گیلک فٹ بال ٹیم بارسلونا کےعلاوہ سیتجس کے میدان میں بھی اتری ہے۔
کاتالونیا میں اس وقت 4 گیلک ٹیمیں ہیں۔ جن میں بارسلونا گیلز،ایس ٹی اینڈا، گران سول اورسیتیجیزگی اے اے شامل ہیں۔
گیلک فٹ بال آئرلنیڈ کا قومی کھیل ہے۔ اس کا آغاز 1800 میں ہوا تھا۔ یہ دلچسپ کھیل جس میدان میں کھیلا جاتا ہے، اس کا سائز عام ساکر پیچ سے دوگنا ہوتا ہے۔ ہر ٹیم کے 15 کھلاڑی ہوتے ہیں۔ یہ جال اور پوسٹس پر سے پوئنٹ سکور کرتے ہیں، یا پھر گول بناتے ہیں جو 3 پوائنٹس کے برابر ہوتی ہے۔ بال ہاتھ میں پکڑی جا سکتی ہے مگر زمین پر یا کسی کھلاڑی کے پاؤں پر جلدی پھینکنی پڑتی ہے۔ 3 سے 4 سٹیپس لئے جاتے ہیں ورنہ ‘فول’ تصور ہوتا ہے۔ کھلاڑی بال کو ہاتھوں سے ایک دوسرے کو پاس کر سکتے ہیں یا پھر بال کو کک مار سکتے ہیں۔ آئرلینڈ میں یہ کھیل دلچسپی کا حامل ہے۔ جہاں تماشائیوں اور شائقین کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *